ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی کی طرح جی ایس ٹی کو بھی بغیر تیاری کے لاگو کیا جا رہا ہے:راہل گاندھی

نوٹ بندی کی طرح جی ایس ٹی کو بھی بغیر تیاری کے لاگو کیا جا رہا ہے:راہل گاندھی

Sat, 01 Jul 2017 12:43:16    S.O. News Service

نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جی ایس ٹی آج آدھی رات کو لانچ ہو گیا۔اس کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں وسیع تیاریاں کی گئی تھیں۔انہیں سب کے درمیان کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ جی ایس ٹی میں بہت سے امکانات ہیں لیکن اپنی تشہیر کے لئے اسے آدھی ادھوری شکل میں جلدی میں لاگو کیا جا رہا ہے۔نوٹ بندی کی طرح ہی جی ایس ٹی کو ایک غیر فعال اور بے حس حکومت کی طرف سے ضروری تیاری کے بغیر لاگو کیا جا رہا ہے۔ہندوستان میں ایسے جی ایس ٹی کو لائے جانے کی ضرورت ہے جو کروڑوں شہریوں، چھوٹے تاجروں اور تاجروں کو اتنی تشویش میں نہ ڈالے۔


Share: